ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی حکومت کا نیا قدم۔ تمام انتخابات کے لئے ایک ہی ووٹر لسٹ 

مرکزی حکومت کا نیا قدم۔ تمام انتخابات کے لئے ایک ہی ووٹر لسٹ 

Sun, 30 Aug 2020 12:31:08    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍اگست (ایس او نیوز)معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرکزی حکومت اب پورے ملک میں پارلیمانی، اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے تمام انتخابات کے لئے ایک ہی ووٹر لسٹ تیار کرنے پر غور کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اب تک پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن اور مقامی بلدیاتی اداروں کے الیکشن کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ تیار کی جاتی ہے۔لیکن بہت سی ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لئے بھی مرکزی الیکشن کمیشن کی تیار کردہ ووٹر لسٹ کو ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

اب پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت تمام انتخابات میں کام میں لائے جانے کے قابل ایک ہی طرح کی ووٹر لسٹ تیار کروانے پر غور کررہی ہے۔اس سے الگ الگ طرح کی ووٹر لسٹ تیار کرنے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔اس کے علاوہ الگ الگ ووٹر لسٹ تیار کرنے میں لگنے والی محنت اور خرچ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں کی طرف سے اس معاملے پر کیا رخ اختیار کیا جاتا ہے، کیونکہ ابھی تک ریاستوں کو اپنے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لئے ووٹرلسٹ اپنے طور پر تیار کرنے کا اختیار موجود ہے۔اور مرکزی حکومت کے نئے قدم سے ریاستی حکومتوں کا یہ حق ختم ہوجائے گا۔


Share: